کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی گولی باری

سری نگر، 4 مئی : سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرو ل (ایل او سی) پر پاکستانی فوج نے کل دیر رات گولی باری کی جس کی وجہ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سال 2003 کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور سلامتی دستوں کی چوکیوں اور گاؤں کو ہدف بناکر کرناہ سیکٹر میں خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں نور جہاں نام کی خاتون کے پاؤں میں گولی لگی ہے اور اسے علاج کے لئے تنگدھار کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندستانی فوج نے بھی پاکستانی فوج کی گولی باری کا معقول جواب دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو ہندستانی سرحد میں داخل کرانے کے مقصد سے گولی باری کررہے ہیں۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے کسی بھی طرح کی دراندازی کو ناکام کرنے کے لئے فوج الرٹ ہے۔ (پی اے کے) میں دو سو سے زائد تربیت یافتہ درانداز ہندستانی سرحد میں داخل کرانے کے لئے لانچنگ پیڈ میں انتظار کررہے ہیں۔
یو این آئی۔

Comments are closed.