تین ماہ کے دوران 45جوان عسکریت میں شامل

پی ایچ ڈی ، ایم فل ، بی ٹیک اور ایم بی اے ڈگری یافتہ افراد نے بھی بندوق اٹھایا

سرینگر؍03؍مئی؍ جے کے این ایس؍ رواں برس کے تین ماہ کے دوران 45مقامی نوجوانوں نے جنگجو تنظیموں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق پی ایچ ڈی اسکالر ، ایم فل ، ایم بی اے اور بی ٹیک ڈگری یافتہ نوجوانوں نے بھی بندوق کو گلے لگایا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کو چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں کہ رواں برس کے تین ماہ کے دوران 45مقامی نوجوانوں نے جنگجو تنظیموں مین شمولیت اختیار کی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پی ایچ ڈی اسکالر منان وانی ، ایم فیل ، بی ٹیک ڈگری یافتہ نوجوانوں نے بھی بندوق اُٹھا یا ہے۔

Comments are closed.