کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں مضمر /پاکستان

کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا گیا

سرینگر /03مئی /سی این آئی مذاکرات کو مسئلہ کشمیر کا واحد حل قرار دیتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جمعرات کے روز دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی اور یہ معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو زیر حراست رکھنا ، بھارت کی مسلسل کارروائیاں، آنسو گیس کے گولے پھینکنا اور بے گناہ کشمیری طلبا کو بے بنیاد الزامات میں قید کرنا جیسے واقعات کشمیر کے پولیس اسٹیٹ ہونے کی حقیقت کے مظہر ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی مضحکہ خیز حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ مسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم ہے، اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا جب کہ سیکریٹری خارجہ نیواضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔افغان مہاجرین پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ترجمان نیکہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دینے کے لیے کام ہورہا ہے، توقع ہے اصلاحات کا عمل موجودہ حکومت کے دورمیں ہی مکمل ہوجائے گا۔

Comments are closed.