شہداء کو خراج وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔سالویشن مومنٹ۔
سرینگر ۲ جون
مسلسل نظر بندسینئر حریت لیڈر و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے سوپور میں شہیدہوئے جوانون بشارت احمد شیخ،اعجاز احمد میرکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر پاک خون سے عبارت ہے اور عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیاں مزاحمتی تحریک کو جلا بخش رہی ہے اور عنقریب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرشار ہوجائیں گے۔تنظیم کے وفد فاروق احمد، جاوید احمد،بشیر احمد نے شہید موصوف کے نماز جنازہ میں شرکت کی ایک اور خواتین ونگ کی وفد میں شامل شازیہ،افروزہ،شبروزہ نے براٹھ اور بمئی جاکرشہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی خاطر کشمیری عوام جان و مال کی قربانیاں پیش کررہے ہیں۔
دریں اثناء ترجمان نے عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے عدنان سلفی نے امام صاحب شوپیاں،امتیاز احمد نے اسلام اباد،عبدالمجید نے بانڈی پورہ،معراج الدین نے سرینگر میں عوامی اجتماعات سے خطابات کئے اور ماہ صیام اور تحریک آزادی کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کرالہ پورہ چاڈورہ اور دیگر علاقوں سے گرفتار جوانوں اور دیگر جیل میں نظر بند وں کو غیر مشروط طور رہا کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔
ترجمان نے ظفر اکبر بٹ اور دیگر حیریت لیڈروں کی نظر بندی اور وادی کے طول و عرض میں جوانوں گرفتاریوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے حربوں کو تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.