لائین آف کنٹرول پر ایک بار پھر ناجنگ محاہدے کی خلاف ورزی
پاکستانی اور بھارتی افواج آمنے سامنے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں
سرینگر/30اپریل/ لائین آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کا جواب بھارتی افواج کے اہلکاروں نے بھی دیا تاہم طرفین کے مابین کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو موصولہ تفصیلات کے مطابق لائین آف کنٹرول پر جموں کے راجوری سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ایک بار پھر بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی ۔دفاعی ذرائع کے مطابق اتوار اور سوموارکی درمیانی روت کو پاکستانی رینجرس نے سرحد کی حفاظت پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ان پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے جواب میں بھارتی افواج کے اہلکاروں نے بھی مورچہ زن ہو کر پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک رہا تاہم گولیوں کے تبادلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہیں ۔وضح رہے کہ لائین آف کنٹرول پر پاکستان او ر بھارت کے درمیان تناو کا ماحول جاری ہے اور بھارت اور پاکستان مسلسل ایک دوسرے پر جنگ بندی محاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
Comments are closed.