پلوامہ میں مبینہ سنگبازوں کے خلاف فورسز کا کریک ڈائون جاری

شبانہ چھاپوں کے دوران کریم آباد میں چار نوجوان گرفتار ، علاقے میں غم و غصہ

سرینگر /29اپریل / سنگبازی میں مبینہ طور ملوث نوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے پلوامہ میں فورسز نے شبانہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مزید 4نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ اسی دوران نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف لوگوں میں شدید غم و غصہ کا اظہار پایا جا رہا ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ میں پولیس و فورسز کی طرف سے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے جس کی تازہ کڑی کے تحت فورسز نے کریم آباد علاقے میں شبانہ چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو پولیس و فورسز کی بھاری جمعیت کریم آباد علاقے میں نمودورا ہوئی جنہوں نے سنگبازی میں ملوث نوجوانو ں کی نشاندہی کرکے ان کی گرفتار ی عمل میں لائی ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت جاوید احمد راتھر ولد غلام محمد،فیصل عرف ٹایئگر ولد طاریق احمد،بلال احمد ولد عبدالرشید اور یاور شیخ ولد جلالدین ساکنان کریم آباد کے بطور کی گئیں۔اسی دوران فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی گرفتاری کو لیکر علاقہ میں زبردست غم وغصہ پایا جارہا ہے جس دوران مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Comments are closed.