شوپیان میں فوج کی گشتی پارٹی پر جنگجوئوں کا حملہ ، کوئی نقصان نہیں

حملے کے بعد آس پاس کے علاقوں میں تلاشی کارروائی ، لوگوں کی شناختی پریڈ

سرینگر /29اپریل / جنوبی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیاں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع شوپیان کے میر گنڈ علاقے میں اتوار کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب جنگجوئوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر زبردست فائرنگ کی ۔ اسی دوران فائرنگ واقعے کے بعد فورسز و فوج نے نزدیکی دیہات کا محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان کے میر گنڈ علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب فوج کی ایک گشتی پارٹی علاقے سے گزر رہی تھی جس دوران مسلح جنگجوئوں نے فوج کی پارٹی پر حملہ کرکے اندھا دھند گولیاں بر سائی ۔ذرائع کے مطابق جو نہی جنگجوئوں نے فوج کی پارٹی پر فائرنگ کی تو فوجی اہلکاروں نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارروائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا ۔جس دوران جنگجوئوں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہو گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی آواز سے پورا علاقہ لرز اٹھا جس دوران مقامی لوگو ں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے محفوظ مقامات کا رخ کیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ فورسز کی اضافی کمک جائے وارات پر پہنچ گئی جنہوں نے حملہ کے بعد آس پاس کے دویہات کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شرورع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس دوران فوج نے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ملک گنڈ شوپیاں سمیت نکلورہ کو بھی محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق فوج نے مزید کمک طلب کرکے ددونوں دیہات کی داخلی وخارجی راستوں کو مکمل طور سیل کرکے رکھ دیا ہے اور اس طرح لوگوں کے آنے جانے پر مکمل پابندی عائد کرکے رکھ دی گئی ہیں۔تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری رمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

Comments are closed.