خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل لازمی ، اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا رول ادا کرے /پاکستان
بھارت کشمیر میں دراندازی کے گمراہ کن الزامات لگا کر کشمیریوں کی جد و جہد کو بدنام کرنے کی کوشش میں
سرینگر /29اپریل /سی این آئی مسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دراندازی کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات لگاتا ہے، بھارت کی منفی پروپیگنڈہ مہم کا تعلق کسی اور ملک سے نہیں پاکستان سے ہے، بھارتی الزامات کا مقصد کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو بدنام کرنا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق رولپنڈی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کے لئے ہر قسم کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہمارا ایجنڈا مشترکہ دشمن کو شکست دینا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت، افغان سرزمین کے استعمال سے پاکستان میں دہشت گردی کا موجب ہے جب کہ چار ملکی گروپ اور قلب ایشیا کانفرنس سمیت پاکستان نے ہر فورم کی حمایت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں گمنام قبروں کا معاملہ بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے جب کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی مایوس کن ہے، یورپی یونین انسانی حقوق کی علمبردار ہے اور بھارتی مظالم پر اس کی خاموشی تشویشناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم ہے، اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دراندازی کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات لگاتا ہے، بھارت کی منفی پروپیگنڈہ مہم کا تعلق کسی اور ملک سے نہیں پاکستان سے ہے، بھارتی الزامات کا مقصد کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو بدنام کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کے دورے پر ہے جب کہ وفد کی وزیرخارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ممکن ہیں۔
Comments are closed.