گائے کے بعد اب "گدھا "بھی دے گا امتحان ! جموں و کشمیر میں جاری ہوا ایڈمٹ کارڈ
سری نگر : جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے اتوار کو ہونے والے نائب تحصیلدار بھرتی امتحان کیلئے خر ( گدھا) کے نام پر ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا تھا ، مگر ریاستی حکومت نے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ گدھا کو ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کے معاملہ پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے بھرتی ایجنسیوں پر اعتماد میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
ریاست کے وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میں نہیں سوچتا ہوں کہ اس سے ایس ایس بی کی شبیہ خراب ہوگی ۔ یہ تکنیک کا زمانہ ہے اور کارڈ کمپیوٹر سے نکلتے ہیں۔
حالانکہ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ایڈمٹ کارڈ کے وائرل ہونے کے بعد فورا ہی اس کو اپنے سسٹم سے ہٹادیا ۔ سوشل میڈیا پر اس ایڈمٹ کارڈ کو لے کر لوگ ایس ایس بی پر کافی طنز کررہے ہیں ۔ ٹویٹر اور فیس بک پر ایڈمٹ کارڈ کی تصویر کافی لوگ شیئر کرچکے ہیں ۔ ایڈمٹ کارڈ پر گدھے کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
Comments are closed.