شمالی کوریا سے معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں :ٹرمپ

واشنگٹن،29اپریل شمالی کوریا کے صدرکم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات جلد متوقع ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے بھی 3سے4ہفتوں میں ملاقات کے امکان کا اظہار کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ملاقات کے امکان کا اعلان واشنگٹن میں ایک ریلی کے موقع پر کیا ۔ٹرمپ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ، جنوبی کوریا کے سربراہ سے فون پر گفتگو ہوئی ہے،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن کی جنوبی کوریا کے سربراہ سے اچھے ماحول میں طویل بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر باضابطہ طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کو یہ یقین دہانی کراچکے ہیں کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران ذرا بھی احساس ہو اکہ بات چیت کا عمل سود مند ثابت نہیں ہو رہا تو فوری طور پربات چیت اور ملاقات ختم کردیں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ماہ قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اگلے ماہ متوقع ہے

Comments are closed.