لوگوں کے مال و جان کی حفاظت پولیس کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے /ڈی آئی جی سینٹرل
ڈی آئی جی ’’سی کے آر ‘‘ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گاندربل میں پولیس دربار سے خطاب کیا
سرینگر28؍اپریل؍ ؍؍ ڈی آئی جی ’’سی کے آر ‘‘ وی کے بردی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گاندربل میں پولیس دربار سے خطاب کیا ۔ اس موقعے پر ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور عوامی اعتماد حاصل کرنے کی بھر پور سعی کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ جموں وکشمیر پولیس کو مختلف سطح پر چیلنجوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے تاہم مال و جان کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ڈی آئی جی نے اپنے خطاب میں اس بات پر پولیس کی سراہنا کی ہے کہ عوام کے درمیان سلامتی کے احساس کو برقرار رکھنے میں جموں وکشمیر پولیس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی آئی جی نے اس موقعے پر پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا ۔ دربارمیں ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیاض حسین ، اسسٹنٹ ایس پی ہیڈ کواٹرس گاندربل اُتکارش دگل ، ڈی ایس پی ڈی اے آر گاندربل عبدالرشید ، ڈی ایس پی گاندربل عاشق حسین ، ایس ڈی پی او کنگن شاہ عمر اور دوسرے آفیسران نے بھی شرکت کی ۔
Comments are closed.