بھارت پڑوسی ملک ہونے کا فرض نبھائے ورنہ نتائج کچھ اور ہونگے /پاکستانی فوجی سربراہ

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر خلاف وزری اب برداشت نہیں ہوگی

سرینگر/28اپریل /سی این آئی / لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کو نا قابل برداشت قرار دیتے ہوئے پاکستانی فوجی سربراہ نے سرحدوں پر کشیدگی کیلئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ورنہ پاکستان بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا اہل ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے پاکستانی فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا بھارت پاکستان کا پڑوسی ہے اور ہم بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ بھارت پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی بھارت اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔فوجی سربراہ نے بھارت پرزور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو نا جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے ۔

Comments are closed.