آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشوں کے امکان /محکمہ موسمیات
موسم ابر آلود اور ٹھنڈی ہواؤںیں سے گرمی کی لہر میں کمی ،لوگوں کو راحت محسوس
سرینگر/28اپریل / / خوشگوار موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونیکی پیشن گوئی کی ہے ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے سخت ترین گرمی کی لہر جاری تھی جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سی این آئی کے مطابق سنیچروار کے بعد دوپہر وادی کشمیر کے موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی مطلع آبر الورہ اورٹھنڈے ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا ۔موسم ابر الودہ ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرمی سے کچھ حد تک راحت کی سانس لی ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ٹنل کے آر پار بارشیں ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ،سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشہ دنوں شدید گرمی کی لہر کے بعد مغربی ہوائیں ریاست میں داخل ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوسکتی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے 24گھنٹوں کے دوران ریاست جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر تیز ہوائیوں کے ساتھ ساتھ بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونے کے امکانات ہیں ۔واضح رہے کہ امسال مسلسل خراب موسمی صورتحال رہنے کے بعد کئی دنوں سے وادی کشمیر میں کھلی دھوپ نکلنے کی وجہ سے لوگوں نے تھوڑی بہت راحت کی سانس لی تھی جبکہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا تھا ۔
Comments are closed.