ٹرمپ نے ایران نیوکلیائی معاہدے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا: پومپيو
برسلز، 28 اپریل: امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران نیوکلیائی معاہدے سے الگ ہونے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا هے۔
مسٹر پومپيو نے آج شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم (ناٹو) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا، "اس سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اس لئے ہماری ٹیم اس پر کام کر رہی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ صدر کی طرف سے اٹھائے گئے ایشوز پر بہت تفصیل سے بات چیت ہوگی۔
رائٹر۔
Comments are closed.