شوپیان کے مضافات میں مشتعل ہجوم کا فوجی کیمپ پر دعوی

فوج اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری

سرینگر؍27؍اپریل؍ جے کے این ایس؍ شوپیاں کے دو الگ الگ مضافات میں فوج پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کا آغاز۔جے کے این ایس کے مطابق نوجوانوں کے ایک ہجوم نے چودھری گنڈ شوپیاں میں قائم فوج کے 34 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پر دعوی بول کر اس پر شدید پتھراو کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور ٹائر گیس شلنگ کا سہارا لیکر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں حالات کشیدہ تھے اور پولیس کی کمک علاقے کی جانب روانہ کردی گئی تھی۔ادھر شوپیان کے ہی میمندر علاقے میں نوجوانوں کے ہجوم نے ایم ایل اے شوپیان کی حفاظت پر مامور پولیس کی ایک پوسٹ پر پتھراؤکیا۔اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کے شدید پتھراو کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسوؤں گیس کا استعمال عمل میں لایا۔تاہم فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کاسلسلہ یہاں بھی آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا تاہم فوج اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں یہ رپورٹ دائر کرنے تک کوئی زخمی نہیں ہوا تھا ۔

Comments are closed.