ڈانگر پورہ پلوامہ میں معمر شہری کی لاش پُر اسرار حالت میں بر آمد
علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ، کیس درج ، تحقیقات شروع
سرینگر /27اپریل / جنوبی ضلع پلوامہ کے مضافاتی علاقہ میں جمعہ کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 50سالہ شہری کی نعش پُر اسرار طور نزدیکی باغات سے بر آمد کی گئی ۔ پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ڈانگر پورہ وشہ بگ علاقے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب کچھ لوگوں نے 50سالہ شہری کی نعش نزدیکی باغات میں دیکھی ۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں کی طرف سے باغات میں نعش دیکھنے کے بعد انہوں نے پولیس کا مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی نے جائے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا اور اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا ۔ ذرائع کے مطابق نعش کی شناخت 50سالہ عبد الحد ڈار ولد محمد اسماعیل ساکنہ ڈانگر پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی جبکہ پولیس نے ضروری لوازمات کے بعد نعش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کیا ۔ ایس ایس پی پلوامہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری نماز فجر ادا کرنے کیلئے گیا تھا جس کے بعد اعلیٰ صبح اس کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائے گی۔
Comments are closed.