حکمران تشہیر بازی اور کرسی بچانے میں مصروف، لوگوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں /علی محمد ساگر

سرحدی ،دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی آبادی زبردست مسائل و مشکلات سے دوچار
سرینگر /27اپریل /سی این آئی نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت دور وارز کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کی طرف کوئی بھی ٹھوس توجہ نہیں دے رہی ہے جس سے لوگ زبردست مشکلات سے دوچار ہیں۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق ضلع کپوارہ ، بارہمولہ، شوپیان اور بانڈی پورہ کے سرحدی ،دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں جنرل سکریٹری سے ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل و مشکلات اُجاگر کئے ۔ وفود نے کہا کہ لوگ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، موسم میں بہتری آنے کے باوجود بھی لوگ بجلی سے محروم ہیں اور پینے کے صاف پانی کی سخت قلت ہے،بجلی کی عدم دستیابی و کٹوتی کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان حال ہیں، کئی سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی قلت ہونے سے زیر تعلیم بچوں کی تعلیم متاثر ہو کر رہی گئی ہے، ہسپتالوں اور طبی مراکز پر نہ ڈاکٹر دستیاب ہیں اور نہ ادویات،رابط سڑکیں خستہ حال ہوگئیں ہیں، راشن گھاٹوں میں راشن کی قلت ہے اور خوف و دہشت کا ماحول دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔علی محمد ساگر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اُن کے مسائل و مشکلات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے اور ان کا سدباب کرانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دوردراز، سرحدی اور پسماندہ علاقوں کی آبادی کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ آج اس آبادی کو اُن لازمی خدمات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں، جو ماضی میں انہیں خود بہ خود دستیاب رہتی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے وزراء صرف تشہیر بازی اور کرسی بچانے میں مصروف ہیں جبکہ لوگوں کے مسائل و مشکلات سننے اور ان کا سدباب کرانے کیلئے اُن کے پاس وقت نہیں۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک واحد جمایت ہے جو ریاست کے تمام طبقوں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے واحد بند ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان بھی جنرل سکریٹری سے ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اجاگر کرنے کے علاوہ پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا اپنے اپنے علاقوں میں محنت سے کام کریں اور پارٹی کا منشور گھر گھر تک پہنچااور پارٹی کو مضبوط کرنے کئے لئے محنت و لگن سے کام کریں اور لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات ہر سطح پر اجاگر کرنے اور ان کا سدباب کرانے میں پیش پیش رہیں۔

Comments are closed.