جموں کشمیر بورڑ آف سکول ایجوکیشن نے کیا گرمائی زون جموں کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جموں۲۶ اپریل: جموں و کشمیر بورڑ آف سکول ایجوکیشن نے آج گرمائی زون جموں کے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ امتحان میں کل 37858طلباء نے شرکت کی جن میں لڑکوں کی تعداد 20588جبکہ لڑکیوں کی تعداد 17270تھی ۔ اس طرح سے امتحان میں کامیاب لڑکیوں کی شرح 59.38فیصد جبکہ لڑکوں کی شرح 50.47فیصد رہی۔ مجموعی طور پر کامیاب طالب علموں کی شرح 54.54فیصد رہی۔
نتائج کے سلسلے میں بورڑ کی چیر پرسن وینا پنڈتا نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اِن نتائج کا اعلان صرف ۳۳ دن کے وقفے کے بعد کیا گیا ۔انہوں نے سبھی کامیاب طالب علموں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اسی دوران سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ اور ناظم تعلیم جموں راکیش کمار سرنگل نے کامیاب طالب علموں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے اس امتحان میں سرکاری سکولوں نے ہوم سائنس میں پہلے چھ پوزیشنز حاصل کی ہیں ، جبکہ سائنس میں دس میں سے تین، اور آرٹس میں دس میں سے چھ پوزیشنز کو حاصل کرنے میں سرکاری سکولوں نے سبقت لی ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول شاستری نگر کی طالبہ جپلین کور نے 491نمبرات حاصل کرکے سائنس میں پہلی پوزیشن ، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مبارک منڈی کی طالبہ اننیا کھجوریہ نے ہوم سائنس میں 463 نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایس پی ہائر سیکنڈری سکول ایکسچینج روڑ جموں کے شبم گپتا نے 487نمبرات حاصل کرکے کومرس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو نجی سکولوں کے کھاتے میں گردانی جاتی ہے۔

Comments are closed.