بجٹ سیشن:اپوزیشن نے بھرپوراحتجاج کیلئے کمرکس لی

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ڈٹ گئیں۔ پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی دونوں ہم آواز ہوگئیں۔ بجٹ سیشن کے دوران بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمرکو بجٹ اجلاس کیں حکومت کی بھرپورمخالفت کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ دوسری جانب بلاول بھٹو نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بلا لیا۔

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ حکومت کے پاس پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی جواز نہیں چار ماہ سے زائد کا بجٹ پیش ہونے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو نے تمام ارکان کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments are closed.