عسر ڈوڑہ میں شاہراہ پر موجود شراب کے دکان کی خواتین نے اینٹ سے اینت بجا دی

حملہ آور خواتین کے خلاف کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع/ایس ڈی پی اؤ
سرینگر: عسر ڈوڑہ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر موجود شراب کی دکان کو خواتین نے توڑ پھور کر کے رکھ دیا ،پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق عسر ڈورہ میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ڈنڈوں سے لیس خواتین نے بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر قائم کی گئی شراب کی دکان پر ہلا بول دیا اور دکان میں موجود ہزاروں روپے مالیت کی شراب کی بوتلیں توڑ دیں ۔ خواتین کے حملے کے دوران دکان میں کام کرنے والے سیلز مین محفوظ مقام کی طرف فرار ہونے پر مجبور ہوئے ۔حملہ آور خواتین نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر دن بھر مزدوری کے بعد شام کو شراب پی کر اپنی بیویوں کو زدکوب کرتے ہیں ۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا ک سپر یم کورٹ آف انڈیا نے پہلے ہی احکامات صادر کئے ہیں تمام بڑی شاہراہوں پر قائم کئے گئے شراب کی دکانوں کو فوری طور پر دوسری جگہوں پر منتقل کیا جائے تاہم عسر ڈوڑ ہ میں انتظامیہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر شراب کی دکان کو شاہراہ پر موجود رکھا ہے جو علاقے کیلئے تباہی کا باعث بنتا جا رہا ہے ۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے مطالبہ کیا کہ یا تو شراب کی دکان کو پوری طرح سے بند کیا جائے یا پھر اسے کسی دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے ۔ ادھر پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور خواتین نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ۔ ایس ڈی پی اؤ عسر افتخار احمد نے کہا کہ جن خواتین نے شراب کی دکان پر دعویٰ بول دیا ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 11/2017زیر دفعات 379/452/427/353/511درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔
وزیر خارجہ کی مداخلت کے بعد پاکستانی بچے اور اس کے والدین کو ویزا اجرا
ہرماہ 500کے قریب پاکستانی بیماربھارت میں علاج کرانے کے خواہشمند

Comments are closed.