صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں ’’الرجی ‘‘کے متعلق تقریب کا اہتمام ملک کے سینئر ڈاکٹراز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا الرجی کے متعلق لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔ شعبہ کے ڈاکٹر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں /ڈائریکٹر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ
سرینگر26؍اپریل؍ ؍؍ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں ’’ عالمی الرجی ہفتہ ‘‘ کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا
جس میں جموں و کشمیر اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی اوراپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ یو پی آئی کے مطابق ’’الرجی ‘‘ بیماری کے بارے میں عام لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کی غرض سے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں الرجی ہفتہ منایا جارہا ہے جس میں جموں وکشمیر اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ڈاکٹر صاحبان نے شرکت کی اور اس بیماری کے متعلق لوگوں میں جانکاری فراہم کرنے کو ناگزیر قرار دیا۔ اجلاس میں ممبئی کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر ستیش رائے ، ڈاکٹر نوید نذیر ، ڈاکٹر غلام حسن ، ڈاکٹر فراح شمیم نے الرجی بیماری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس بیماری کی روکتھام کیلئے زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ جانکاری مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے الرجی یونٹ نے اس سلسلے میں ڈاکٹر صاحبان کو اس بیماری کے متعلق ڈاکٹروں کو بتایا کہ لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل سائٹوں کا بھی استعمال کیا جارہ اہے۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر ایم ایس کھور و جو کہ سکمز صورہ گورنمنٹ باڈی کے چیرمین بھی ہے نے شعبہ الرجی میں تعینات ڈاکٹروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس بیماری کی روکتھام اور لوگوں میں جانکاری بیداری مہم کیلئے جو کوششیں کی جار ہی ہیں وہ سراہنا کے قابل ہے۔ ڈاکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے بدلے میں ڈاکٹر کونزن ڈولما نے تقریب میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ مشترکہ طورپر الرجی کے بارے میں ڈاکٹروں کو الرجی بیماری کے شکار مریضوں کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر او جے شاہ نے سکمز میں الرجی شعبہ کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکتب ہائے فکر کے افراد جن میں طلاب ، عام شہری ، طبی شعبے سے جڑے افراد کو اکھٹا ہو کر الرجی کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنی چاہئے۔ ڈائریکٹر سکمز نے ڈاکٹر روحی رسول کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرنے سے الرجی بیماری سے دوچار بیماروں کو کافی فائدہ ملے گا۔ آخر پر ڈاکٹر روحی رسول نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
یو پی آئی
Comments are closed.