غلطی سے سرحد پار کرنے والا جسمانی طور معذور پاکستانی لڑکا

نئے کپڑے پہناکر اور تحفے میں مٹھائی کا ڈبہ دیکر واپس بھیج دیا گیا

سرینگر/26پریل / لائن آف کنٹرول پر گزشتہ دنوں غلطی سے سرحد پار کرنے والے 12سالہ جسمانی طور نا خیز پاکستانی بچے کو نئے کپڑے پہناکر اور تحفے میں مٹھائی کا ڈبہ دیکر واپس بھیج دیا گیا ہے۔سی این آئی کو نمائندے نے پونچھ سے اس ضمن میں دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں فوج نے معمول کے گشت کے دوران پاکستان کے 12سالہ بچے جس کی شناخت محمد زاہد ولد محمد عارف جو کہ ذہنی طور پر معذور کو گرفتار اس وقت کیا تھا جب وہ غلطی سے سر حد پار کر گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ بچہ غلطی سے سرحد پار کرکے اس پار کشمیر میں داخل ہو گیا تھا جس کے بعد جمعرات کو فوج اور پولیس انتظامیہ نے پاکستانی فوج سے ہاٹ لائن پر رابطہ قائم کرکے فلیگ میٹنگ کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بتایا ’طرفین کے مابین چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر میٹنگ ہوئی اور مذکورہ لڑکے کو پاکستانی فوج کے حوالے کردیا گیا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد زاہد کو بدھ کے روز نئے کپڑے پہناکر اور تحفے میں مٹھائی کا ڈبہ دیکر پاکستانی فوج کے حوالے کیا گیا۔

Comments are closed.