جموں پولیس کی خصوصی کارروائی ، پولیس اہلکار ہیرون سمیت گرفتار

سرینگر/26پریل / جموں پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کو ہیرون سمیت گرفتار کیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ایک مصدیقہ اطلاع ملنے کے بعد جموں کے والی مکی چوک میں پولیس و فورسز نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار سے 10گرام ہیرون ضبط کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیرون ضبط ہونے کے بعد پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو اپنی تحویل میں لیکر اس کی تحقیقات شروع کی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ موٹر سائیکل سوار 11بٹالین انڈین ریزور پولیس میں بطور پولیس اہلکار تعینات تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.