پلوامہ کے بعد اننت ناگ میں دن دھاڑے مسلح افراد کی فورسز پارٹی پر فائرنگ

نشانہ چوک کر گولی لگنے سے عام شہری ازجان ، علاقے میں خوف و ہراس

سرینگر/26پریل /سی این آئی جنوبی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع اننت ناگ میں کار میں سوار جنگجوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک عام شہری ازجان ہو گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق اننت ناگ کے لاز بل علاقے میں جنگجوؤں نے فورسز کی پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس میں ایک گولی نشانہ چوک کر گاڑی میں سوار عام شہری کو جا لگی جس کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ۔سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اننت ناگ کے لازبل علاقے میں جمعرات کی دوپہر قریب 2بجکر 15منٹ پر اس وقت سنسنی پھیل گی جب علاقے میں گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کار میں سوار جنگجوؤں نے علاقے میں تعینات فورسز پارٹی کو نشانہ بنانے کے غرض سے فائرنگ کی تاہم جنگجوؤں کو نشانہ چوک گیا اور بندوق سے نکلی گولی کار میں سوار ایک عام شہری کو جا لگی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولی لگنے سے شہری جس کی شناخت ثاقب شبیر ساکنہ کھا رپور شوپیان کے بطور ہوئی شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو علاج و معالجہ کیلئے بجبہاڑہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھ کر اس کو مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہری کی ہلاکت کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا جس کے بعد ضروری لوازمات پورے کرنے کے بعد آخری رسومات کے لئے مہلوک شہری کی لاش لواحقین کے سپرد کی گئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جو نہی شہری کی لاش اس کے آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا ۔ ادھر پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق لاز بل اننت ناگ میں جنگجوؤں کے ایک گروپ جو کار میں سوار تھے نے علاقے میں تعینات فورسز پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تاہم جنگجوؤں کا نشانہ چوک کو گولی ٹیکسی میں سوار ایک شہری کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق گولی لگنے کے بعد شہری کو علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔اسی دوران علاقے میں حملے کی خبر پھیلتے ہی فورسزکی مزید کمک روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر مسلح افراد کی تلاش شروع کی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی ۔

Comments are closed.