میلا کھیر بھوانی ذوق و شوق اور احتشام کے ساتھ منایا گیا
ہزاروں کشمیری پنڈتوں کی تلمولہ مندر میں پوجا پاٹ
تلملہ گاندبل میں میلا کھیر بھوانی نہایت ہی ذوق و شوق کے ساتھ منایا گیا ،ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈتوں نے مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کی ۔کشمیری پنڈتوں کو تحفظ دینے کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ نے حفاظتی صورتحال از خود جائیزہ لیا اور کشمیری پنڈتوں کو میلا کھیر بھوانی کی مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ،نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈران نے تلمولہ کے مندر میں حاضری دے کر کشمیری پنڈتوں مبارکباد پیش کی ۔اس موقعہ پر ریاست کی امن ،ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments are closed.