سری نگر کے مضافاتی علاقہ میں جنگجوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ
سری نگر ، 26اپریل (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ میں جنگجوؤں نے گذشتہ رات دیر گئے ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے وہاں سے چار رائفلیں اڑا لیں۔ ریاستی پولیس کی طرف سے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا 146جنگجوؤں کے ایک گروپ نے گذشتہ رات دیر گئے سری نگر کے مضافاتی علاقہ گوری پورہ حیدرپورہ میں قائم جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کرکے وہاں سے چار رائفلیں لوٹ لیں145۔
بیان میں کہا گیا 146پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے145۔ دریں اثنا پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی کشمیر کے پانپور میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جو ایک پولیس اہلکار سے ہتھیار چھیننے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے ۔ پولیس کے مطابق ای ڈی آئی پانپور کے نزدیک گرفتار کئے گئے ان تین نوجوانوں کے قبضے سے ایک چینی ساخت کی پستول کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یو این آئی
Comments are closed.