حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین کی دوسری قسط میں 18000 روپے کا اضافہ

حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین حج کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا نے دوسری قسط کی رقم کا اعلان کر دیا ہے،جو گزشتہ سال کے مقابلہ کافی زیادہ ہے۔ یہ رقم اگلی 19 جون تک جمع کرنی ہوگی، لیکن رقم بڑھنے سے عازمین میں کافی بے چینی ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج کی دوسری قسط کیلئے اعلان کی گئی رقم گزشتہ سال کے مقابلہ میں تقریباً 18000 روپے زیادہ ہے۔ جن کے گھر میں دو یا تین لوگوں کے حج پرجانیکا نمبر آیا ہے، انہیں اسی تناسب میں اٹھارہ ہزار روپے کی دگنی اور تین گنی رقم جمع کرنی ہوگی۔ اس اضافی رقم سے حج عازمین میں بے چینی نظر آرہی ہے۔
دراصل گزشتہ سال 2016 میں گرین کٹیگری میں 218400 روپے اورعزیزیہ میں 184500 روپے کل رقم جمع کرائی گئی تھی، لیکن 2017 میں گرین کٹیگری میں 17950 اورعزیزیہ میں 18450 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عازمین حج پر کئی ہزار روپے کے انتظام کا اضافی دباو ہوگیا (network18)ہے.

Comments are closed.