سرینگر پولیس نے نجی تعلیمی مرکز ’’آکاش ٹیوشن سینٹر ‘‘ پر چھاپہ ڈالنے کی خبروں کو بے بنیاد اور حقیقت سے بعید قرار دیا
سرینگر/25 اپریل/ چند میڈیا اداروں اور آن لائن نیوز پورٹل نے ایک رپورٹ شائع کی کہ پولیس نے نجی تعلیمی مرکز ’’راجباغ ٹیوشن سینٹر ‘‘ پر چھاپہ ڈالا ہے ۔ تاہم متعلقہ پولیس نے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بالکل بعید ہے۔ سرینگر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور ایسے میڈیا اداروں او ر نیوز پورٹلز کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس قسم کی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں ورنہ اُن کے خلاف ضابطے کے تحت سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.