انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں لگی آگ۔ 10 ہلاک، 40 جھلسے
جکارتہ، 25 اپریل (رائٹر) انڈونیشیا کے شمال مغربی صوبہ آچے میں آج ایک تیل کے کنویں میں لگی آگ کی وجہ سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 40 دیگر جھلس گئے ہیں۔
انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ریلیف مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ ابھی تک بجھی نہیں ہے اور گردونواح کے مکانوں اور درختوں کی جانب آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
ایجنسی کے مطابق یہ آگ صبح اس وقت لگی جب 250 میٹر گہرا یہ تیل کا کنواں اوپر تک بھر گیا اور مقامی لوگ وہاں سے خام تیل نکالنے کے لئے جمع ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے کے لئے کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کے ذرائع کا خیال ہے کہ اس علاقے میں غیر قانونی طور پر ڈریلنگ کرکے خام تیل نکالا جا رہا ہو گا اور وہاں کھڑے لوگوں میں سے کسی ایک نے سگریٹ جلائی ہوگي جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔آگ میں جھلسے دس سے زائد افراد کو بندہ آچے کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ایک دیگر پولیس افسر واهيو كنكورونے بتایا 146146 ہمارا خیال ہے کہ اس کنویں میں سے آس پاس کے گاؤں والے تیل کو غیر قانونی طور پر نکال رہے ہونگے اور اس وقت کسی کے سگریٹ پینے کی وجہ سے اس میں آگ لگی ہو گی۔ اس آگ میں جھلسے لوگوں کی تعداد 40 بتائی گئی ہے۔
Comments are closed.