آئی پی ایل 2018 :اپنے ہی گھرمیں ڈھیر ہوئے ممبئی کے شیر،حیدرآباد کی جیت

دہلی: ممبئی انڈینس کیلئے آئی پی ایل کا سفر ابھی بھی خراب ثابت ہو رہا ہے۔ممبئی انڈینس کو سن رائزرس حیدرآباد نے وان کھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دلچسپ مقابلے میں 31 رنوں سے شکست دی ہے۔یہ روہت شرما اینڈ کمپنی کی آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں چھ میچوں میں پانچویں ہار ہے۔ممبئی کو جیت کے صرف 119رنوں کی ضرورت تھی لیکن وہ اس آسان سے ہدف کو حاصل نہیں کر پائی اور 18.5اووروں میں صرف 87رنوں پرڈھیر ہو گئی۔ممبئی کیلئے سوریہ کمار نے س سے زیادہ 34رن بنائے۔جبکہ کرنال پانڈیا نے 24 رنوں کی شراکت داری دی۔

آئی پی ایل کی موجودہ ونر ممبئی انڈینس اس سیزن میں ابھی تک برے دور سے گزر رہی ہے۔پانچ میچوں میں اس کے حصے میں صرف ایک جیت آئی ہے۔ جبکہ چار بار شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔جیت کی پٹری پر لوٹنے کیلئے اتارو ممبئی اپنے گھر وان کھیڑے اسٹیڈیم میں منگل کو سنرائزرس حیدر آباد سے بھڑےگی۔

آئی پی ایل 2018 :اپنے ہی گھرمیں ڈھیر ہوئے ممبئی کے شیر،حیدرآباد کی جیت

Comments are closed.