چُرائی گئی ماروتی800 بڈگام سے برآمدہوئی
سرینگر/24 اپریل/ 19اپریل کوکھاگ پولیس اسٹیشن سے وابستہ اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اسی دوران بغیر تسلیم شدہ ماروتی کار کو مشتبہ حالت میں پاکر تحویل میں لیا گیا ۔ اس ضمن میں 550سی آر پی سی کے تحت کیس درج کیا گیا ۔سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق تلاشی کے دوران ماروتی کا انجن زیر نمبر F8BIN-3566866اور چیسز نمبر MA3ECA125022549896_C6.کا پتہ چل گیا اور فوری طورپر گاڑی کے ملک کا پتہ لگانے کیلئے وادی کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی اوز کو اس ضمن میں آگاہ کیا گیا ۔ 23اپریل کو بٹہ مالو پولیس اسٹیشن اور گاڑی کے مالک ریاض احمد وانی ولد محمد یوسف ساکنہ خمینی چوک بمنہ سرینگر نے پولیس اسٹیشن کھاگ کے ساتھ رابط قائم کیا اور بتایا کہ ٹینگ پورہ بٹہ مالو کے قریب اُن کی گاڑی کو چُرایا گیا تھا اورا س ضمن میں بٹہ مالو پولیس اسٹیشن نے پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 23/2018زیردفعہ 379آر پی سی کے تحت کیس درج کیا ہے۔ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد گاڑی مالک کے سپرد کی گئی ۔پولیس کی جانب سے گاڑی برآمد کرنے پر ریاض احمد نامی گاڑی ملک نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments are closed.