سول سروسز کے کامیاب اُمیدواروں کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی مبارکباد

سرینگر//صدرِ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس قائد ثانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے سول سروسز امتحان میں ریاست کا نام روشن کرنے والے 14کامیاب اُمیدواروں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے بار بار اور ہر بار ملک اور بیرونی ملک ہر ایک شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔کھیل کود کے مقابلے ہو یا مختلف سطح کے امتحانات کشمیری نوجوانوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر اپنی ریاست کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں میں نہ تو ہنر اور نہ ہی قابلیت کی کمی ہے ، بس اس ہنر اور قابلیت کو صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے اور ماضی میں اس مقصد کیلئے کئے گئے کام کے صحیح نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں سول سروز امتحان میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کامیاب ہونے والے اُمیدوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لڑکے اور لڑکیاں اس بار اس امتحان میں پیچھے رہ گئے انہیںمحنت اور مشقت جاری رکھنی چاہئے کیونکہ محنت اور مشقت ہی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔

Comments are closed.