لام ترال جنگلات میں فوج اور جنگجوؤں کے مابین خونین جھڑپ، چار جیش جنگجو ؤں جاں بحق
طرفین کے مابین گولی باری میں دو فورسز اہلکار بھی ہلاک ، ایک شدید زخمی ، جھڑپ میں پیرا کمانڈوز کا استعمال
ترال میں پُر تشدد احتجاجی مظاہرے ، فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ، موبائیل انٹر نیٹ خدمات بھی معطل
سرینگر/24 اپریل/سی این آئی: جنوبی قصبہ ترال کے لام جنگلات میں فوج اور جنگجوؤں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ 4 جنگجوؤں جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار اور ایس او جی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ۔ ادھر جھڑپ کے دوران پُر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد انتظامیہ نے پلوامہ کے کئی علاقوں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کی موجودگی کی ایک مصدیقہ اطلاع ملنے کے بعد منگل کی اعلیٰ صبح لام ترال کے جنگلات میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات ملنے پر فوج کی 42آر آر، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزو پولیس فورس نے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جنگل میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا مختصر تبادلہ ہوا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کی ابتدائی فائرنگ کی وجہ سے فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ’ان میں سے 42 آر آر سے وابستہ فوجی اجے کمار سری نگر کے 92 بیس اسپتال (فوجی اسپتال) میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘۔ اگرچہ جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم بعدازاں دونوں کا ایک بار پھر ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا ۔ذرائع کے مطابق فورسز نے فوری طور جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح طرفین کے مابین باضابطہ جھڑپ شروع ہوئی۔اسی دوران فورسز کی اضافی کمک طلب کرکے مزید علاقوں کو گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی جاری رکھی گئی۔نمائندے کے مطابق علاقے میں گولیوں اور زوردار دھماکوں کی گھن گرج سے نزدیکی بستیوں کے لوگ سہم کر رہ گئے۔جبکہ چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے جدید ہتھیاروں سے پولیس و فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کیلئے خصوصسی کمانڈوز بھی میدان میں اتارے ۔ اسی دوران جونہی جنگلات میں جھڑپ کی خبر پھیل گئی تو قصبہ ترال میں درجنوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز پر پتھراؤ کرنے لگے۔ سیکورٹی فورسز نے پتھراؤ کے مرتکب احتجاجی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ کئی گھنٹو ں تک جاری رہی جس دوران دوران 4 جنگجوؤں جاں بحق ہوگئے جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجوؤں کا تعلق جیش محمد سے ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ کے دوران چار جنگجوؤں مارے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق فورسز کو خدشہ ہے کہ جنگلات میں مزید جنگجوؤں چھپے بیٹھے جن کو دھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کاروائی جاری ہے۔ ادھر دفاعی ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لام جنگلات میں جنگجوؤں اور پولیس و فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران چارعسکریت پسند مارے گئے جبکہ پولیس و فورسز نے تلاشی کاروائی کے دوران تین اے کے 47رائفلیں۔ 3یو بی جی ایل ، 380گولیوں کے راونڈ ، 4گرینیڈ ، ایک سٹیلائٹ فون کے علاوہ اشیائے خوردنی ضبط کی۔ دفاعی ترجمان کے مطابق مزید عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسلح تصادم میں دو سیکورٹی فورس اہلکاربھی ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ اہلکاروں کی شناخت فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے اجے کمار اور ریاستی پولیس کے لطیف گوجری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ علاقہ میں وسیع تلاشی آپریشن شروع جاری ہے۔ادھر پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق اونتی پورہ پولیس 42آر آر اور 180بٹالین سی آر پی ایف نے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گوٹنگو لام ترال کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران جنگل میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ، فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس دوران باضابط طورپر تصادم شروع ہوا۔انکاونٹر اختتام پذیر ہونے کے بعد جھڑپ کی جگہ جیش محمد سے وابستہ تین ملی ٹینٹوں کی نعشیں برآمد کی گئی جن کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ملی ٹینٹوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت محمد لطیف ولد غلام حسن ساکنہ ترال اور فوجی اہلکار اجے کمار کے بطور ہوئی ہے ہلاک ہوئے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک لام ترال میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا جھڑپ کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار لطیف احمد گوجری کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی کشمیر ’’ایس پی پانی ‘‘ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امیت کمار کے علاوہ دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی ۔
Comments are closed.