نیشنل کانفرنس لیڈران تلہ ملہ (کھیر بھوانی) جاکر پنڈت برادری سے ملے

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج گاندربل جاکر تلہ ملہ (کھیر بھوانی) کے سالانہ میلہ میں بیرونِ وادی سے آئے پنڈت برادری کے لوگوں کیساتھ ملاقات کی اور انہیں اس پوتر تہوار پر پارٹی اور قیادت کی طرف سے مبارک باد پیش کیا۔ وفد کی قیادت صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کررہے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ سینئر لیڈران حاجی مبارک گل، محمد سعید آخون، ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار، ایم ایل سی علی محمد ڈار، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر ، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد اور ڈاکٹر سمیر کول بھی تھے۔ انہوں نے وہاں موجود عقیدتمندوں کیسات تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہا کہ اس قدیم اور تاریخی مندر کے ساتھ ہندو برادری خصوصاً پنڈت برادری کو زبردست عقیدت رہی ہے اور یہاں کے مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کو تمام قسم کی سہولیات دستیاب رکھنے میں کلیدی رول ادا کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ نامساعد حالات میں بھی کشمیری پنڈت برادری کے تئیں اپنے فرائض نبھاتے رہے ہیں اور پنڈتوں کو تمام تر سہولیات دستیاب رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دی۔ ناسر اسلم وانی نے کہا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیری عوام کسی بھی صورت میں مکمل نہیں اور پنڈت برادری ہمارے سماج کی اہم جز ہے۔ انہوں نے امسال میلہ میں شرکت کرنے والوں کی کم تعداد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے یہاں کے حالات کو گرگوں بنایا گیا ، جس کا منفی پیغام پورے ملک میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیر بھوانی میلہ میں امسال کم شرکت حکومتی ناکامی کی عکاس ہے

Comments are closed.