پولیس کی جانب سے اردو پریس ریلیز اور سوشل میڈیا پر اردو زبان میں پوسٹ اپ لوڈ کرنے کامحبان اردو نے خیر مقدم کیا

’’اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ ۔۔۔۔ساری جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ‘‘

ماہرین اردو نے نو منتخب آئی جی کشمیر’’ ایس پی پانی‘‘ کی زبردست سراہنا کی

سرینگر23؍اپریل؍ ؍؍ محکمہ پولیس کی جانب سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد اقدام اُٹھایا گیا جس پر محبان اردو پھولے نہیں سما رہے ہیں کیونکہ اردو زبان جس پر ہم سب کو ناز ہے کو فوقیت دیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام نے اب پریس نوٹ جو کہ صرف انگریزی زبان میں ہوا کرتے تھے کے ساتھ ساتھ اب اردو زبان میں بھی پریس ریلیز میڈیا کے نام جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ پولیس نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے وائٹس ، فیس بک ، ٹویٹر اور دیگر سماجی رابطے کی سائٹوں پر اردو میں پریس ریلیز اور دیگر معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک قابل قدر پہل کی ہے۔محبان اردو نے نو منتخب آئی جی کشمیر کی زبردست سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے اردو زبان کو کافی فروغ ملے گا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے میڈیا سیل کو متحرک کرتے ہوئے نہ صرف اردو میں پریس نوٹس کی اشاعت شروع کی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر وائٹس اپ اور ٹویٹر پر بھی اردو پریس ریلیز مشتہر کئے جار ہے ہیں۔ محبان اردو نے آئی جی کشمیر ایس پی پانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے اردو زبان کو کافی فروغ ملے گا۔ عوامی حلقوں کے مطابق آئی جی کشمیر کی جانب سے اردو زبان میں پریس ریلیز کی اشاعت سے اخبارات کے مدیران کو بھی آسانی ہو رہی ہے کیونکہ انگریزی میں پریس نوٹ جاری کرنے سے اردو دان مدیران کو دقتوں کا سامنا کرناپڑتا تھا۔ اب انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو کے چاہنے والوں تک صحیح معلومات پہنچ پائینگی جبکہ اردو اخبارات کے مدیران جنہیں انگریزی میں تحریر پریس ریلیز پڑھتے ہوئے دقتوں کا سامنا کرناپڑتا تھا اُن کیلئے بھی یہ ایک راحت بھری خبر ہے۔

Comments are closed.