سرینگر پولیس نے لاپتہ طالب علموں کوبازیاب کرکے لواحقین کے حوالے کیاگیا
سرینگر23؍اپریل؍ یو پی آئی ؍؍ سرینگر میں پُر اسرار طور پر لاپتہ دو لڑکوں کو باز یاب کرکے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کو پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے اتوار کے روز سہ پہر کے بعد لاپتہ ہوئے دو طالب علموں کو باز یاب کرکے لواحقین کے سپرد کیا ۔ پولیس اور لواحقین کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں دونوں کا بروقت سراغ لگا کر انہیں ڈھونڈ لیا گیا۔دونوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہے اورضروری لوازمات پورے کرنے کے بعد انہیں گھر والوں کے حوالے کیا گیا ۔
Comments are closed.