پاکستان بھارت کا پڑوسی اور بھارت پڑوسیوں کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں /نرملا سیتا رامن

پاکستان سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کریں ورنہ دندان شکن جواب دیا جائیگا

سرینگر/23اپریل / سرحدوں پر کشیدگی کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئے ورنہ بھارت پاکستان کو دندان شکن جواب دینے کا اہل ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزیر دفاع نرملا ستیا رامن نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔وزیر دفاع نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نا جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے ۔مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے کہا میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق ہاتھ بڑھایا تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔

Comments are closed.