تحریک مواخذہ کا نوٹس مسترد؛ کانگریس کا قانونی رائے لینے کا فیصلہ

نئی دہلی،23اپریل(یو این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف تحریک مواخذہ کے نوٹس کو راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم ونکیا نائیڈو کے ذریعہ مسترد کئے جانے کے معاملہ میں کانگریس نےقانونی ماہرین سے رایئے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیاں مواخذہ کے نوٹس کے نامنظور ہونے معاملہ میں قانونی ماہرین سے رائے ،مشورہ کریں گے۔
کانگریس سمیت سات اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے جمعہ کو چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف تحریک مواخذہ کا نوٹس دیا تھا۔

Comments are closed.