چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی تحریک کا نوٹس نائیڈو نے کیا نامنظور

نئی دہلی، 23 اپریل (یواین آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف کانگریس سمیت سات اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کے مواخذے کی تحریک کے نوٹس کو آج نامنظور کر دیا۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں جاری ایک بیان کہا کہ ممبرن پارلیمنٹ کا چیف جسٹس کے طرزعمل پر میڈیا کے سامنے بات کرنا پارلیمانی وقار اور جواز کے خلاف ہے کیونکہ اس سے چیف جسٹس کے عہدہ کا وقار گرتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قانونی ماہرین سے مشورے کے بعد مواخذے کی تحریک کو نامنظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا

Comments are closed.