پنڈتوں اور مسلمانوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی:بھوشن بزاز

سورج کنڈ فرید آباد/ جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ پنڈ ت بھوشن بزاز نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں ہندو اور مسلمانوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور وہ ہر شعبے میں ایک دوسرے کا مکمل ساتھ نبھا رہے ہیں ۔
آج یہاں انڈین ڈیموکریٹک فورم کے زیر اہتمام منعقدہ جیٹھ اشٹمی کھیر بھوانی سمینار سے خطاب کرتے ہؤے بھوشن بزاز نے کہا کہ گزشتہ ۲۷ برسوں کے دوران ریاست کا ہر باشندہ کسی نہ کسی طور پر متاثر ہوا ہے لیکن اس کا کوئی بھی اثر ہندومسلم برادری پر نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے باوجود کہ پنڈت برادری ریاست میں اقلیت میں ہے لیکن انہیں کبھی بھی مسلم اکثریت سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا ہے

Comments are closed.