شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل اینڈ سائنس صورہ نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھکر غیر مستحق امیدواروں کو لسٹ میں شامل کیا
شعبہ بیو میڈکل انجینئرنگ سے وابستہ امیدواروں کا الزام
سرینگر؍22؍اپریل؍ جے کے این ایس؍ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل اینڈ سائنس صورہ(سکمز)میں بے ضابطگیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے شعبہ بیو میڈکل انجینئرنگ سے وابستہ امیدواروں نے الزام عاید کیا ہے کہ اس انسٹی چیوٹ نے ان کے حقوق پر شب خون مارنے کر غیر مستحق امیدواروں کو شارٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جسکی وجہ سے انہیں تشویش لاحق ہوگئی ہیں۔ادھر مستحق امیدواروں نے اس ضمن میں محکمہ سے عامہ کے وزیر سے عرضداشت دائر کرتے ہوئے آگاہی دلائی کہ وہ انسٹیچوٹ میں ہوئی دھاندلیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں تاکہ ان کے حقوق بحال ہوسکیں۔جے کے این ایس کے مطابق شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل اینڈ سائنس صورہ(سکمز) نے سال 2015انسٹچوٹ میں انجینئرنگ کی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے ایک نوٹیفکیشن زیر نمبر 01آف 2015 جاری کی۔باوثوق زرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کے لحاظ سے اس اسامی کیلئے وہ الیکٹرانک مکینکل انجینئر امیدوار مستحق تھے جنہوں نے بیو میڈکل انجینئرنگ شعبہ میں میں تربیت حاصل کی تھی لیکن اس انسٹیچوٹ نے اس وقت اس آسامی کیلئے دائر درخواست دہندگان کو مایوس کردیا جب انہوں نے 30 امیدواروں کا ایک سارٹ لسٹ شائع کرکے اس میں کہیں ایسے غیر مستحق افراد کو شامل کردیا جنہوں نے بایو میڈکل انجینئرنگ کے بجائے آئی ٹی آئی ڈپلوما الیکڑانکس میں مہارت رکھنے والے افراد کو لسٹ میں شامل کیا۔ جس کی وجہ سے انہیں زبردست تشویش لاحق ہوگئی ہیں۔میڈکل انجینئرنگ شعبے سے وابستہ ایک نمایندہ وفد نے شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف میڈکل اینڈ سائنس صورہ پر قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھنے کاالزام عاید کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی سرکاراس لسٹ میں ہوئی بے ضابطگیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں۔بیو میڈکل انجینرگ شعبہ کے امیدواروں نے اس حوالے سے ڈریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن کو بھی تحریری طور آگاہ کیا انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ الیکٹرانکس مکینکل ڈپلومہ ہولڈر صرف انوٹر،ٹی وی،موبائیل مشینوں کی مہارت رکھتے ہیں اور بیو میڈکل سے مطلق وہ قطی طور ناایل ہے پھر کیونکر ایسے افراد کو لسٹ میں شامل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بیو میڈکل انجینئرنگ میں مہارت حاصل کرنے والے ایکس ریز،یو ایس جی،ای سی جی وغیرہ مشینوں سے مطلق مہارت رکھتے ہیں جوکہ ہسپتالوں میں دستیاب ہوتی ہیں اور یوں یہی شعبہ ایسے مشینوں کو سنبھالنے میں پوری مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ اس لحاظ سے غیر مستحق امیدواروں کو لسٹ میں شامل کیا گیا جس کی وہ تحقیقات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس ضمن میں انہوں نے انسٹچوٹ کی انتظامیہ سے بھی وضاحت طلب کی تاہم انہوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیا۔میڈکل انجینئرنگ سے وابستہ امیدواروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انہوں نے حق اطلاعات کے تحت ایک رپورٹ طلب کی مگر صورہ میڈکل انسٹیچوٹ سے وابستہ منتظمین نے انہیں ٹرخا کر ایسی کسی آسامی کیلئے کوئی نوٹیفکیشن اجراء4 کرنے کو ہی یکسر طور مسترد کردیا۔مستحق امیدواروں کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں منسٹری آف ہیلتھ سروس سے بھی رابطہ قائم کیا جنہوں نے انکے مطالبات کو برحق قرار دیکر اس کی منصفانہ اور آزادنہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ادھر اس واقعہ کو لیکر جب آسیہ نقاش سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم شام دیر گئے تک ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
Comments are closed.