طبی ماہرین نے بچی کو جنسی نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے ۔ ایک دو روز میں ضمنی چالان بھی پیش کیا جائے گا /کرائم برانچ

آصفہ معاملے پر پرنٹ اور الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد

سرینگر22؍اپریل؍ ؍؍ معصوم آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے سلسلے میں کرائم برانچ نے ایک دفعہ پھر واضح کردیا ہے کہ آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے اور طبی ماہرین نے اس کی باضابط طورپر تصدیق کی ہے۔ کرائم برانچ کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اس سلسلے میں جو بھی کہا جارہا ہے وہ حقیقت سے بعید ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے ہیرا نگر کٹھوعہ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 10/2018کے متعلق الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کیس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ کیس کے متعلق تمام قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد عدالت عالیہ میں اس سلسلے میں چالان بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی ایجنسی اس معاملے میں ضمنی چالان بھی پیش کرنے جار ہی ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سماجی وئب سائٹوں پر کیس کے متعلق جو بھی کہا جا رہا ہے وہ حقیقت سے بعید ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے ۔ طبی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ بچی کا پوشیدہ اعضاء اپنی حالت میں نہیں تھا۔ طبی ماہرین کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس ضمن میں 376(D)آر پی سی کے تحت ایک اورکیس درج کیا گیا ۔ طبی ماہرین کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچی کو نشہ آور ادویات دی گئیں جس کی وجہ سے اسکا دم گھٹ گیا اور حرکت قلب بند ہونے سے اُس کی موت واقع ہوئی ۔

Comments are closed.