موسم میں بہتری کے باوجود سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک جاری
تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل معطل
سرینگر/22اپریل : موسم میں بہتری آنے کے باوجود سرینگر جموں شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے تاہم پسیاں گر آنے کے بعدینگر لہہ شاہراہ تیسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو ملی تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ روز بارشوں اور برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال بند کیا گیا تھا جو اتوار کو بھی مسلسل تیسرے روز بھی بند رہی ۔سرینگر لہہ شاہراہ کو آمد رفت کیلئے بند کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لداخ کا وادی کشمیر سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے ۔ادھر محکمہ بیکن کے ایک افسر کے مطابق شاہراہ پر تازہ برف باری کے بعد پسیاں گرآ نے کے بعد ٹریفک کی آمد رفت بند کی گئی جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر گاڑیاں درماندہ ہو گئے ہیں ۔ محکمہ کے افسر نے بتایا کہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور شاہراؤں کو صاف کرنے کیلئے بیکن سے وابستہ اہلکار دن رات محنت کرکے اسکو قابل آمد رفت بنانے میں مصروف ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد تین سو کلومیٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے شاہراہ پر صرف یکہ طرف ٹریفک کی آمد رفت کی اجازت دی گئی اور پچھلے ایک ماہ سے شاہراہ پر صرف یکہ طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے جس دوران اتوار کو گاڑیاں سرینگرسے جموں کی طرف روانہ ہوئی ۔
Comments are closed.