سری نگر ، 21اپریل جموں وکشمیر میں تعلیم، خزانہ، محنت و روزگار کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کشمیر کے تعلیمی اداروں میں کٹھوعہ واقعہ کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کی لہرپر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی نئی نسل کو ’ان پڑھ‘ رہنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کالجوں اور سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور واقعہ پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں۔
مسٹر بخاری نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کلاس چھوڑ کر سڑک پر آنے والے طالب علموں کو روڈیز تصویر کیا جائے۔
Comments are closed.