یشونت سنہانےبی جے پی سے ناطہ توڑا،پارٹی سیاست سے بھی لیا سنیاس

پٹنہ ،21اپریل بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی )سے طویل عرصہ سے ناراض چل رہے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے آج پارٹی سے سبھی طرح کے رشتے توڑنے اور پارٹی سیاست سے سنیاس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی کسی عہدے کے دعویدار نہیں ہونگے ۔
مسٹرسنہانے یہاں شری کرشن اسمارک بھون میں راشٹر منچ کی طرف سے اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی صورتحال تشویشناک ہے ۔جو کچھ ہورہاہے اسکے خلاف کھڑے نہیں ہوتے ہیں تو آنے والے نسل ہمیں معاف نہیں کریگی ۔انھوں نے کہا کہ ملک سب سے بڑی پنچایت پارلیمنٹ کا حال براہے ۔پارلیمنٹ اپنی سب سے بڑی ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو لوک سبھا اسپیکر نے نہیں لیا۔ایوان میں جمہوریت کا مذاق اڑایا جارہاہے ۔انھوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کی حکومت کے وقت سخت ہدایت تھی کہ ایوان کی کارروائی ہر حال میں جاری رہنی چاہئے ۔آج حکومت کی طرف سے اسکے لئے کوئی پہل نہیں کی گئی ۔وزیر اعظم بتائیں کہ انھوں نے ایوان کے چلانے کےلئے کیا پہل کی اور کیاانھوں نے اپوزیشن سے اس سلسلہ میں کوئی بات کی ۔ایسا لگتاہے ہے حکومت کو ڈر تھا کہ ایوان کے چلنے سے تحریک عدم اعتماد آ جائیگی ۔
جاری ۔یواین آئی

Comments are closed.