کریم آباد پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران فائرنگ کا واقع تین افراد زخمی

اس ضمن میں تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں ہم نے فائر نہیں کھولا /فوجی ذرائع

؂سرینگر//21ٌ ؍اپریل؍ یو پی آئی ؍؍ جنوبی ضلع پلوامہ کے کریم آباد گاؤں میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران فائرنگ کا واقع تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق شام دیر گئے 55آر آر نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کریم آباد پلوامہ کو محاصرے میں لے کر جونہی جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اس دوران نوجوانوں نے فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تین افراد کی ٹانگوں میں گولیاں پیوست ہوئیں ہیں اور انہیں بون اینڈ جوائٹ اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق پلوامہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں فوج کے ہاتھوں تین افراد زخمی ہونے کی خبر پھیلتے ہی لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں کشیدگی پھیل گئی ۔ دفاعی ذرائع نے یو پی آئی کو بتایا کہ کریم آباد پلوامہ میں کس طرح سے تین افراد زخمی ہوئے اس بارے میں تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے فائرنگ نہیں کی ۔

Comments are closed.