قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی ٹیم وارد کشمیر

کپواڑہ میں گرفتار غیر ملکی جنگجو سے پوچھ تاچھ کرنے کا پروگرام

؂سرینگر//21ٌ ؍اپریل؍ یو پی آئی ؍؍ کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار غیر ملکی جنگجو سے پوچھ تاچھ کیلئے این آئی اے ٹیم وارد کشمیر ۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹیم میں شامل آفیسران جنگجو سے تفتیش کرنے کے بعد اس ضمن میں وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرئینگے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کپواڑہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے غیر ملکی جنگجو سے تفتیش کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی ٹیم کشمیر وارد ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیم گرفتار جنگجو سے پوچھ تاچھ کرکے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرئینگے۔معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے ٹیم دوسرے کیسوں پر بھی تحقیقات کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ واضح رہے کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے جنگلی علاقے میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان دو دنوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا تھا جس دوران پانچ جنگجوؤں کو مار گرایا گیا اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ کئی دنوں تک تلاشی آپریشن جاری رکھنے کے بعد فوج نے مفرور جنگجو کو حراست میں لیا تھا۔

Comments are closed.