پولیس محکمہ میں تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر

ایس پی کولگام کو ایس ایس پی کٹھوعہ تعینات کیا گیا

سرینگر؍21؍اپریل؍ جے کے این ایس؍ پولیس نے کئی آفیسروں کے تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے۔ جے کے این ایس کے مطابق (1)شری ایم سلیمان چودھری آئی پی ایس (جے کے :2oo7)ایس ایس پی کٹھوعہ کو تبدیل کرکے اے آئی جی ، سی آئی وی پولیس ہیڈ کواٹر تعینات کیا گیا۔(2)شری شیلندر کمار مشیرا آئی پی ایس (جے کے : 2009)کمانڈنٹ آئی آر سیکنڈ بٹالین کو تبدیل کرکے ایس پی شوپیاں تعینات کیا گیا۔ (3)شری دھر پاٹل آئی پی ایس (جے کے :2010)ایس پی کولگام کو تبدیل کرکے ایس پی کٹھوعہ تعینات کیا گیا۔ (4)شری امبارکر شری رام دنکار آئی پی ایس (جے کے :2011)ایس پی شوپیاں کو تبدیل کرکے ایس پی کپواڑہ بنایا گیا۔ (5)شری شمشیر حسین ایس ایس پی کپواڑہ کو تبدیل کرے کمانڈنٹ جے کے اے پی 13بٹالین تعینات کیا گیا۔(6)شری ہرمیت سنگھ مہتا ایس پی سوپور کو تبدیل کرکے ایس پی کولگام تعینات کیا گیا۔ (7)شری جاوید اقبال ایس پی ’’پی سی ‘‘ سرینگر کو تبدیل کرکے ایس پی سوپور بنایا گیا۔

Comments are closed.