پولیس نے جنوبی کشمیر میں شاہراؤں کو ٹریفک کے آمدورفت کے قابل بنایا

لوگوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی

سرینگر؍20؍اپریل؍ ؍ موسلا دھار بارشوں اور تیز آندھی کے باعث جنوبی کشمیر کے اُترسو اچھ بل میں درخت شاہراؤں پر گر آئے جس کے نتیجے میں شانگس چھتر گل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ۔ تاہم ایس ڈی پی او اچھ بل شری تنویر احمد کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن اچھ بل اور پولیس اسٹیشن اُترسو میں تعینات اہلکاروں نے فوری طورپر شاہراہ کو ٹریفک کی آمدوفت کے قابل بنا یا۔ تیز آندھی کے باعث شاہراؤں پر موجود درختوں کو کلہاڑی سے کاٹ کر انہیں ہٹایا گیا اور اس طرح چند منٹوں کے اندر اندر ہی پولیس نے لنک روٹوں کو آمدورفت کے قابل بنایا۔ عام شہریوں نے پولیس کی جانب سے رابط سڑکوں پر موجود درختوں کو ہٹانے کی سراہنا کی ہے۔(پولیس ترجمان )

Comments are closed.