کپواڑہ اور ہندواڑہ میں پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد
سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کا لوگوں نے مطالبہ کیا
سرینگر20؍اپریل؍ ؍؍ کپواڑہ اور ہندواڑہ میں پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد ہوا جس دوران لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کو پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق ایس ایس پی ہندواڑہ شری غلام جیلانی وانی کی ہدایت پر پولیس پوسٹ چوگل ہندواڑہ میں ’’پولیس کیمونٹی پاٹنر شپ گروپ ‘‘ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ ڈی او پولیس پوسٹ چوگل ’’اے ایس آئی ‘‘ محمد صادق کی سربراہی میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں خاص کر پنچوں ، سرپنچوں اور سیول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی جس دوران انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ رابط قائم کرکے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ ادھر رائے عامہ کا تبادلہ اور اُن کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں ’’پولیس کیمونٹی پاٹنر شپ گروپ ‘‘ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کپواڑہ انسپکٹر محمد اشفاق کی سربراہی میں منعقد ہ میٹنگ میں ذی عزت شہریوں کے علاوہ سیول سوسائٹیز سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے ایس ایچ او کو روشناس کرایا۔ اس موقعے پر لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ سیول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ رابط قائم کرکے لوگوں کے مسائل آفیسران کے ساتھ اُٹھائے جائینگے۔ ایس ایچ او کپواڑہ نے سماجی بدعات اور منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء کاشکریہ ادا کیا گیا ۔
Comments are closed.